ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی عدالت میں پیشی کے بعد کاروار لے جانے کے دوران پولیس کو چکمہ دے کر زیر سماعت قیدی فرار

اُڈپی عدالت میں پیشی کے بعد کاروار لے جانے کے دوران پولیس کو چکمہ دے کر زیر سماعت قیدی فرار

Sun, 07 Oct 2018 14:01:04    S.O. News Service

کاروار 7؍ اکتوبر (ایس او نیوز) اڈپی کی عدالت میں پیشی کے بعدٹرین کے ذریعے واپس کاروار جیل لے جاتے وقت ایک زیر سماعت قیدی بیندور ریلوے اسٹیشن پر پولیس کی تحویل سے فرار ہوگیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ پولیس کے تحفظ میں بیندور تعلقہ گولیہولے کے رہنے والے سریش نائک (۲۶سال) کو کاروار جیل سے اڈپی کے ضلع سیشنس کورٹ میں پیشی کے لئے لایا گیا تھا۔ سریش نائک پر کئی مقدمات درج ہیں جس میں نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے لئے پوکسو ایکٹ کے تحت بھی ایک معاملہ درج ہے۔

مذکورہ ملزم کو ضلع شمالی کینر ا کے کاروار ڈسٹرکٹ جیل میں قید رکھا گیاتھا۔ پولیس کی تحویل میں اسے اڈپی عدالت میں پیش کرکے جب متسی  گندھا ایکسپریس سے واپس کاروارلے جایا جارہا تھاتو بیندور ریلوے اسٹیشن پر وہ اپنے ساتھ موجود ۲پولیس والوں کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اس معاملے میں بیندور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔مفرور قیدی کی تلاش جاری ہے۔


Share: